آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کے لیے مبینہ ڈرامہ، کراچی ایئرپورٹ پر مسافر آف لوڈ
24 مئی 2026
ابتدائی تحقیقات میں مسافر نے انکشاف کیا کہ وہ سال 2019 میں ایران کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کر چکا ہے۔ اس دوران یونان کی پولیس نے اسے گرفتار کر کے واپس ترکی ڈی پورٹ کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ سال 2022 میں بھی اسے مالدیپ سے بے دخل کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا۔