مریم نواز نے پانی کی بوتلوں پر چارجز لگانے کی تجویز مسترد کر دی
6 اگست 2026
مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مختصر مدت میں کلین ڈرنکنگ واٹر گھر گھر تک فراہمی ممکن بنا دی گئی، کلین ڈرنکنگ بوٹلڈ واٹر پراجیکٹ کے تحت روزانہ لاکھوں لیٹر پانی عزت و احترام کے ساتھ دہلیز تک پہنچایا جارہا ہے، کلین ڈرنکنگ واٹر محض سہولت نہیں بلکہ عوام کی صحت، سکون اور وقار کی پختہ ضمانت ہے۔