خیبر: پاک افغان شاہراہ پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 لاشیں نکال لی گئیں
4 اپریل 2026
خیبر میں پاک افغان شاہراہ نیکی خیل کے مقام پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ چوتھے شخص کی تلاش جاری ہے۔ رات بھر موسلا دھار بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں۔۔۔