پاکستان، جمہوریہ کانگو کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے ایم او یو پر دستخط
21 اگست 2026
کانگو کے چیف آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل بانزا مویلَمبو جولز نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور سربراہ فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقاتیں کیں، جس کے دوران کانگو کے چیف آف ڈیفنس نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل استعداد اور غیر متزلزل عزم کو سراہا، بالخصوص پاکستان کی مقامی پیداوار اور خود انحصاری کے ذریعے حاصل ہونے والی نمایاں پیش رفت کی تعریف کی۔